Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جدہ سے 16 لاکھ نشہ آور گولیاں برآمد، تین غیرملکی گرفتار

نشہ آور گولیاں لوہے کے آلات میں چھپائی گئی تھیں۔(فوٹو: ایس پی اے)
سعودی محکمہ امن عامہ نے جدہ ریجن کے ایک یارڈ سے 16 لاکھ 13 ہزار نشہ آور گولیاں ( ایمفیٹامین) برآمد کرکے تین ترک شہریوں کو گرفتار کرلیا۔
سرکاری خبر رساں ادارے ایس پی اے کے مطابق نشہ آور گولیاں یارڈ میں موجود لوہے کے آلات میں چھپائی گئی تھیں۔
ملزمان کو ابتدائی قانونی کارروائی کے بعد متعلقہ حکام کی تحویل میں دیا گیا ہے۔
علاوہ ازیں عسیر ریجن میں سرحدی محافظوں نے بارڈر سکیورٹی سسٹم کی خلاف ورزی پر ایتھوپیا کے 14 شہریوں کو گرفتار کیا ہے۔
ان کے قبضے سے 315 کلو گرام قات ( نشہ آور پودا) برآمد ہوئی۔
سمگلنگ پر ابتدائی قانونی کارروائی مکمل کرکے ملزمان اور ضبط کی جانے والی منشیات کو متعلقہ حکام کے حوالے کردیا گیا۔

شیئر: