شدید گرمی، پاکستان میں درجہ حرارت 52 ڈگری سیلسیس تک پہنچ گیا: تصاویر
پاکستان کے میدانی علاقوں میں شدید گرمی پڑ رہی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق صوبہ سندھ اور پنجاب ہیٹ ویو کی لپیٹ میں ہیں۔ گزشتہ ہفتے کے دوران سندھ کے بعض علاقوں میں درجہ حرارت 52 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا تھا۔ خبر رساں ایجنسی روئٹرز کی تصاویر دیکھیے۔
![](/sites/default/files/pictures/June/36476/2024/screenshot_2024-06-01_123031.png)
صوبہ سندھ کے ضلع جیکب آباد کا شمار گرم ترین علاقوں میں ہوتا ہے۔ بجلی اور وسائل نہ ہونے کی وجہ سے شہریوں کو برف بھی بازار سے خریدنا پڑتی ہے۔
![](/sites/default/files/pictures/June/36486/2024/bgqy4vm755n3hcvjthg3bprdpm.jpg)
سندھ کے قدیمی شہر موہنجو داڑو میں خواتین جانوروں کو چراتے ہوئے جہاں درجہ حرارت 52 ڈگری سیلسیس تک پہنچ گیا ہے۔
![](/sites/default/files/pictures/June/36476/2024/screenshot_2024-06-01_123420.png)
ہیٹ ویو کے دوران گرم ترین قرار دیے گئے سندھ کے علاقے موہنجو داڑو میں ایک شخص اپنے ٹریکٹر کے انجن کو ٹھنڈا کرنے کے لیے اس پر پانی ڈال رہا ہے۔
![](/sites/default/files/pictures/June/36476/2024/screenshot_2024-06-01_123704.png)
گرمی کا ستایا ایک شہری پانی کے تالاب میں ڈبکیاں لگا رہا ہے۔
![](/sites/default/files/pictures/June/36476/2024/screenshot_2024-06-01_124845.png)
سندھ کے ضلع حیدرآباد کے ریلوے سٹیشن پر رُکی ہوئی ٹرین میں ایک بزرگ خاتون مسافر کے سر پر ایک شخص پانی ڈال رہا ہے۔