Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جاپان کے ساتھ تعلقات مزید مضبوط اور مستحکم ہوں گے: سعودی سفیر

مملکت کے وژن 2030 کے تحت سیاحوں کو سہولتیں فراہم کی گئی ہیں (فوٹو: ایس پی اے)
جاپان میں سعودی عرب کے سفیر ڈاکٹر غازی بن زقر نے کہا ہے کہ’ مملکت اور جاپان کے مابین مثالی تعلقات ہیں جن میں آئندہ برسوں میں مزید ترقی ہوگی‘۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق سعودی سفیر نے عرب نیوز جاپان کی جانب سے میٹ دی پریس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ’مملکت کے وژن 2030 کے تحت سیاحوں کے لیے سہولتیں فراہم کی گئی ہیں‘۔
’ نہ صرف جاپانیوں بلکہ دیگر ممالک سے آنے والے سیاحوں کو بھی یہ موقع فراہم کیا گیا ہے کہ وہ مملکت کی تاریخ و ثقافت کے بارے میں جانیں اور اس کا از خود مشاہدہ کریں‘۔
سعودی سفیر نے دوطرفہ مشترکہ مفادات اور پائیدار تعلقات کی اہمیت پرزور دیا اور کہا کہ ’سعودی عرب اور جاپان عالمی امن کے مضبوط کثیر الجہتی اداروں کی اہمیت کے لیے پرعزم ہیں‘۔
انہوں نے مزید کہا’ آنے والے دنوں میں دوطرفہ تعلقات اور باہمی تعاون میں مزید مضبوطی اور استحکام آئے گا‘۔ 

شیئر: