Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی جاپان سفارتی تعلقات، 70 ویں سالگرہ کا ’لوگو‘ بنانے کا مقابلہ

لوگو بنانے کے لیے درخواست دینے کی آخری تاریخ 10 جون ہے۔ فوٹو علی ایکسپریس
جاپان کی وزارت خارجہ نے 2025 میں جاپان اور سعودی عرب کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 70 ویں سالگرہ کے موقع پر لوگو ڈیزائن کرنے کے لیے درخواستیں طلب کی ہیں۔
عرب نیوز کے مطابق منتخب شدہ لوگو دونوں ممالک کی 70 ویں سالگرہ کی یاد میں ہونے والی تمام تقریبات میں استعمال کیا جائے گا۔
سعودی عرب اور جاپان کے درمیان مضبوط سفارتی تعلقات پر مبنی لوگو بنانے کے مقابلے میں حصہ لینے کے لیے کوئی بھی درخواست جمع کرا سکتا ہے۔
لوگو بنانے کے لیے درخواست دینے کی آخری تاریخ 10 جون ہے۔ درخواست [email protected] پر ای میل کی جا سکتی ہے۔
بعدازاں جاپان کی وزارت خارجہ، سعودی عرب میں جاپانی سفارت خانہ، جدہ میں جاپانی قونصلیٹ جنرل اور سعودی حکومت اپنی ویب سائٹس اور سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر بہترین لوگو ڈیزائن کا اعلان کریں گے۔

منتخب شدہ لوگو  تمام تقریبات میں استعمال کیا جائے گا۔ فوٹو عرب نیوز

جاپان کی وزارت خارجہ نےمزید وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ  لوگو کا ڈیزائن الیکٹرانک فارمیٹ میں3 MB سے بڑا نہیں ہونا چاہیے، 300 Dpi یا اس سے زیادہ کی ریزولوشن کے ساتھ، فائل فارمیٹ  JPEG یا PDF  ہو اور تیارشدہ لوگو پرنٹنگ کے لیے A4 سائز میں فٹ ہو سکے۔
مزیدبرآں بھیجی جانے والی دستاویز کے ساتھ مجوزہ لوگو کے نشان کے مقصد کی وضاحت درکار ہے۔

بہترین لوگو ڈیزائن کا اعلان سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر کیا جائے گا۔ فائل فوٹو گیٹی امیجز

قبل ازیں متحدہ عرب امارات اور جاپان نے اپنے سفارتی تعلقات کے قیام کی 50 ویں سالگرہ  کے موقع پر 2021 میں اسی طرح کی درخواست جمع کرانے کا اعلان کیا تھا۔
درخواستوں کے بارے میں مزید معلومات کے لیے https://www.mofa.go.jp/me_a/me2/sa/pagewe_000001_00048.html ویب سائٹ پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔
 

شیئر: