Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امیر کویت نے شیخ صباح خالد الحمد المبارک الصباح کو ولی عہد مقرر کردیا

فرمان میں کہا گیا کہ یہ حکم اس کے اجرا کی تاریخ سے نافذ العمل ہوگا ( فوٹو: کونا)
امیر کویت شیخ مشعل الاحمد الجابر الصباح نے ایک امیری فرمان جاری کیا ہے جس میں شیخ صباح خالد الحمد المبارک الصباح کو ولی عہد مقرر کیا گیا ہے۔
کویتی خبر رساں ایجنسی کونا کے مطابق امیری فرمان آئین کا جائزہ لینے کے بعد جاری کیا گیا ہے۔
فرمان میں کہا گیا کہ’ وزیراعظم کو یہ معاملہ مناسب آئینی اقدامات کےلیے کابینہ کے سامنے پیش کرنا چاہیے‘۔
‘یہ حکم اس کے اجرا کی تاریخ سے نافذ العمل ہوگا اور اسے سرکاری گزٹ میں شائع کیا جائے گا‘۔
واضح رہے کہ امیر کویت نے دسمبر میں حلف اٹھانے کے بعد سے اب تک ولی عہد کا انتخاب نہیں کیا تھا۔
اس سے قبل امیر کویت شیخ مشعل الاحمد نے وزیراعظم احمد عبداللہ الاحمد الصباح کو ان کی ملک میں عدم موجودگی کے دوران نائب امیر کے طور پر تعینات کیا تھا۔

شیئر: