Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عید الاضحی پر مویشی منڈی کی صورتحال اور قیمتیں کیا ہیں؟

درمیانے وزن کے مویشی 1800 سے 1600 ریال میں دستیاب ہیں۔(فائل فوٹو: سبق)
سعودی عرب میں عید الاضحی کے قریب آتے ہی مویشی منڈی میں جانوروں کی قیمتوں میں اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔
سبق نیوز نے ریاض کے جنوبی علاقے میں مویشی منڈی کا سروے کیا۔ لوگوں کی اکثریت نے قیمتوں میں غیرمعمولی اضافے کی شکایت کی۔
قیمتوں کے حوالے سے سروے میں معلوم ہوا کہ بڑی جسامت کے بکرے اور بھیڑ کی قیمت 2 ہزار سے 2500 ہزار ریال تک پہنچ چکی ہے۔
درمیانے وزن کے مویشی 1800 سے 1600 ریال میں دستیاب ہیں۔
بعض تاجروں نے عید الاضحی کے لیے اچھے جانوروں کومنڈی سے ہٹا لیے تاکہ زیادہ منافع پرعید کے قریب انہیں فروخت کے لیے لایا جاسکے۔
 بعض تاجروں کا کہنا تھا ’چارے کی قیمتوں میں ہونے والے اضافے کے اثرات مویشیوں پر بھی مرتب ہوئے ہیں‘۔
ایک تاجر کا کہنا تھا ’چھوٹے اور درمیانے درجے کے فارم مالکان بڑھتے ہوئے اخراجات کی وجہ سے اس کاروبار کو چھوڑ گئے ہیں‘۔
مویشیوں کے امور کے ایک ماہر نے بتایا’ یہ حقیقت ہے کہ رواں برس گزشتہ سال کے مقابلے میں قیمتوں میں 30 فیصد اضافہ ہوا ہے‘۔
’بعض نسل کی قیمتوں میں 100 فیصد اضافہ بھی ریکارڈ کیا گیا۔ اس کی اصل وجہ چارے کی قیمتوں میں ہونے والا اضافہ ہے‘۔
 50 کلو گرام والی جو کی بوری 73 سے 86 ریال تک پہنچ گئی ہے جبکہ ماضی میں یہ 50 سے 60 ریال میں دستیاب تھی۔

شیئر: