Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حج سیزن کےلیے 14 لاکھ سے زیادہ مویشی جدہ بندرگاہ پہنچ گئے

مکہ میں مویشیوں کے لیے قرنطینہ اور لیباریٹریاں قائم ہیں۔ (فوٹو العربیہ نیٹ)
سعودی وزارت ماحولیات و پانی و زراعت مکہ مکرمہ شاخ نے کہا ہے کہ جدہ اسلامی بندرگاہ کے راستے آنے والے 14 لاکھ سے زیادہ مویشیوں کی کلیئرنس کی کارروائی مکمل کرلی گئی۔ یہ مویشی یکم ذوالقعدہ سے  28 ذوالقعدہ تک جدہ اسلامی بندرگاہ پہنچائے گئے تھے۔ 
العربیہ نیٹ کے مطابق وزارت کے ڈائریکٹر جنرل ماجد الخلیف نے بتایا کہ ’ان میں سے 6 لاکھ  33 ہزار مویشی اسلامی ترقیاتی بینک  (آئی ڈی بی) کے ’اضاحی‘ قربانی پروگرام کے لیے ہیں۔ حج موسم کے دوران مزید مویشی مملکت لائے جائیں گے‘۔ 

جی سی سی ممالک میں رائج قرنطینہ قانون نافذ کیا  جاتا ہے۔ (فوٹو العربیہ نیٹ)

الخلیف نے بتایا کہ ’مکہ مکرمہ ریجن میں ہماری وزارت مویشیوں کے قرنطینہ اور لیباریٹریاں قائم کیے ہوئے ہے جہاں پہلی ترجیح یہ ہوتی ہے کہ جانوروبائی امراض سے پاک ہوں‘۔
الخلیف کا کہنا تھا کہ  ’مویشی بردار جہازوں کے بندرگاہ  پہنچتے ہی جانوروں کے ڈاکٹر معائنہ کرتے ہیں اور اس بات کا پتہ لگاتے ہیں کہ درآمد کردہ جانور صحت مند ہیں یا نہیں۔ اس حوالے سے جی سی سی ممالک میں رائج قرنطینہ قانون نافذ کیا  جاتا ہے‘۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: