Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ٹی 20 ورلڈ کپ جیتنے پر پاکستانی ٹیم اگلے برس حج پر شاہی مہمان ہو گی: سعودی سفیر

ٹی20 کرکٹ ورلڈ کپ میں شریک پاکستانی ٹیم کے لیے اسلام آباد میں سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید احمد المالکی نے خصوصی ویڈیو پیغام جاری کیا ہے۔
اتوار کو جاری کیے گئے ویڈیو پیغام میں سعودی سفیر نے آئی سی سی ٹی20 ورلڈ کپ 2024 میں شرکت کرنے والی پاکستان کرکٹ ٹیم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
سعودی سفیر نے کہا کہ ’پاکستانی کرکٹ ٹیم کے اپنے بھائیوں کے لیے میرا پیغام ہے کہ انشاء اللہ آپ یہ ٹورنامنٹ جیتیں گے۔‘
سعودی سفیر نے کہا کہ ’پاکستانی عوام یقیناً ورلڈ کپ میں ٹیم کی کامیابی کا جشن منائیں گے۔‘
سفیر نواف بن سعید احمد المالکی کا کہنا تھا کہ ’میں پاکستان کی خوشحالی اور ترقی کے لیے بھی دعا گو ہوں۔‘
سعودی سفیر نے کہا کہ  آئی سی سی ٹی20 ورلڈ کپ 2024 جیتنے پر پاکستانی ٹیم اگلے برس حج پر شاہی مہمان ہو گی۔
پاکستان کرکٹ ٹیم ٹی20 ورلڈ کپ میں اپنی مہم کا آغاز 6 جون کو ڈلاس میں میزبان ٹیم امریکہ کے خلاف کرے گی۔
ٹیم اس کے بعد 9، 11 اور 16 جون کو بالترتیب انڈیا، کینیڈا اور آئرلینڈ کے خلاف میچز کھیلے گی۔  گروپ سٹیج کے بعد گروپ کی ٹاپ دو ٹیمیں سپر 8 مرحلے کے لیے ویسٹ انڈیز جائیں گی۔

شیئر: