Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی کے نام پر ڈیکوریشن کا کاروبار کرنے والے غیرملکی کو سزا

مقامی میڈیا میں ان کے نام ذاتی خرچ پر شائع کرائے گئے ہیں۔ (فوٹو اخبار 24)
سعودی وزارت تجارت نے مکہ مکرمہ میں تجارتی پردہ پوشی کے کیس میں عدالت سے سزا یافتہ سعودی شہری اورمیانمار کے باشندے کے ناموں کی تشہیر کی ہے۔
اخبار 24 کے مطابق سعودی اورغیرملکی  کے خلاف عدالتی فیصلے میں شہری کی تجارتی رجسٹریشن کی منسوخی، زکوۃ، فیس، اور ٹیکسوں کی وصولی، میانمار کے شہری کی سزا کے بعد مملکت سے بے دخلی کے علاوہ سعودی شہری کو پانچ سال کے لیے تجارتی سرگرمیوں سے روکنا شامل ہے۔
وزارت کا کہنا ہے کہ سعودی شہری نے کرٹن اور ڈیکوریشن کا شوروم چلانے کے لیے غیرملکی سرمایہ کار کا لائسنس حاصل کیے بغیر میانمار کے شہری کو اپنے اکاؤنٹ سے تجارتی سرگرمیاں کرنے کی اجازت دی۔
واضح رہے کہ تجارتی پردہ پوشی کے قانون  کے تحت مملکت میں سعودی کے نام پر کاروبار ممنوع ہے اور اس جرم پر 5 سال قید اور 5 ملین ریال کا جرمانہ ہے۔ متعلقہ حکام اس کی مسلسل نگرانی کرتے رہتے ہیں۔
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: