Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی ولی عہد کا کویتی ہم منصب کو ٹیلی فون، مبارکباد دی

کویتی ولی عہد نے نیک خواہشات پر شہزادہ محمد بن سلمان کا شکریہ ادا کیا(فوٹو: ایس پی اے)
سعودی ولی عہد و وزیر اعظم شہزادہ محمد بن سلمان نے پیر کو اپنے کویتی ہم منصب شیخ خالد الحمد المبارک الصباح کو ٹیلی فون کیا اور انہیں مبارکباد دی۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق شہزادہ محمد بن سلمان نے کویتی ولی عہد کو نئی ذمہ داری میں کامیابی کی خواہش کا اظہار کیا اور کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان تعاون کو مضبوط بنانے کے منتظر ہیں۔
کویتی ولی عہد نے نیک خواہشات پر شہزادہ محمد بن سلمان کا شکریہ ادا کیا اور دونوں ملکو ں کے درمیان مشترکہ تعاون جاری رکھنے کی خواہش کا اظہار کیا۔
واضح رہے امیر کویت شیخ مشعل الاحمد الجابر الصباح نے سنیچر کو ایک امیری فرمان جاری کیا جس میں شیخ صباح خالد الحمد المبارک الصباح کو ولی عہد مقرر کیا تھا۔

شیئر: