Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی ولی عہد نے کنگز کپ کی فاتح ٹیم الہلال کو ٹرافی دی

سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے جمعے کو جدہ کے کنگ عبداللہ سپورٹس سٹی سٹیڈیم میں کنگز کپ کی فاتح ٹیم الہلال کو ٹرافی دی ہے۔
الاخباریہ کے مطابق قبل ازیں سعودی ولی عہد النصر اور الھلال کے درمیان کنگز کپ کا فائنل دیکھنے جدہ کے کنگ عبداللہ سپورٹس سٹی سٹیڈیم پہنچے تو وزیر سپورٹس شہزادہ عبدالعزیز بن ترکی الفیصل دیگر عہدیداروں اور شائقین نے ان کا خیرمقدم کیا اور شاہی ترانہ بجایا گیا۔
علاوہ ازیں الہلال اور النصر کے درمیان کھیلے گئے فائنل کو مملکت کی تاریخ میں پہلی مرتبہ سنیما ہالز میں بھی براہ راست  دکھایا گیا۔
ریاض کےسنیما گھروں میں ٹکٹ چند گھنٹوں کے دوران فروخت ہو گئے۔

شیئر: