سعودی عرب میں مقیم غیرملکیوں کی ترسیلات زر میں اپریل 2024 کے دوران 14 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
گزشتہ برس 2023 کی اسی مدت کے مقابلے میں ترسیلات زر 11.35 ارب ریال تک پہنچ گئے۔
سعودی سینٹرل بنک ساما کی جانب سے جاری اعداد وشمار کے مطابق مارچ 2024 کے مقابلے میں اپریل کے دوران زر ترسیلات میں 609 ملین ریال یا پانچ فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔
گزشتہ مارچ میں زرترسیلات 11.98 ارب ریال رہی تھی۔
علاوہ ازیں سعودی شہریوں کی بیرون ملک ترسیلات 2023 کی اسی مدت کے مقابلے میں اپریل میں 26 فیصد اضافہ دیکھا گیا جو 4.94 ارب ریال تک پہنچ گیا۔
جبکہ مارچ کے مقابلے میں اپریل 2024 کے دوران شہریوں کی ترسیلات میں 72 ملین ریال سے زیادہ کی کمی ہوئی ہے۔