سعودی سینٹرل بینک ( ساما) نے کہا ہے کہ مارچ 2024 کے دوران مملکت میں مقیم غیر ملکیوں کی جانب سے ترسیلات زر میں چار فیصد اضافہ ہوا ہے۔
گزشتہ برس مارچ میں 11.5 ارب ریال کے مقابلے میں اس سال ترسیلات زر 11.9 ارب ریال تک پہنچ گئے۔
سعودی سینٹرل بینک کی رپورٹ کے مطابق غیرملکیوں کی ترسیلات زر میں فروری 2024 کے مقابلے میں مارچ کے دوران 28 فیصد تقریبا 2.6 ارب ریال اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
علاوہ ازیں سعودی شہریوں کی بیرون ملک ترسیلات گزشتہ سال مارچ 2023 کے مقابلے میں رواں برس مارچ کے دوران 9 فیصد کم 5.12 ارب ریال رہی ہیں۔