Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب میں منگل کو سونے کے نرخوں میں دو ریال فی گرام اضافہ

ایک کلو گرام سونا 284,775 ریال میں دستیاب رہا۔(فوٹو: ایس پی اے)
سعودی گولڈ مارکیٹ میں منگل 4 جون 2024 کو کاروبار کے آغاز پر سونے کے نرخوں میں فی گرام دو ریال کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
عاجل ویب کے مطابق مملکت میں سب سے زیادہ فروخت ہونے والے 21 قیراط ایک گرام سونے کی قیمت 247.45  ریال رہی۔
پیر کو کاروبار کے اختتام  پر21 قیراط ایک گرام سونے کے نرخ 245.56 ریال ریکارڈ کیے گئے تھے۔
24 قیراط ایک گرام سونے کی قیمت 282.80 ریال، 22 قیراط ایک گرام 259.23 اور 18 قیراط 212.10 ریال رہی ہے۔
21 قیراط آٹھ قیراط کی گنی 2,375.49، 22 قیراط آٹھ گرام کی گنی 2,488.61 جبکہ 24 قیراط آٹھ گرام کی گنی 2,714.84 ریال میں فروخت کی جاتی رہی۔
مملکت میں ایک کلو گرام سونا 284,775 ریال میں دستیاب رہا۔

شیئر: