Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جبوتی فری پورٹ پر لاجسٹک سٹی کی تعمیر کا معاہدہ

سعودی مصنوعات کے لیے ایگزیبیشن سینٹر بھی تعمیر کیا جائے گا(فوٹو: ایس پی اے)
سعودی سرمایہ کار گروپ  نے جبوتی کی فری پورٹ پر لاجسٹک سٹی تعمیر کے معاہدے پردستخط کیے ہیں۔ یہ معاہدہ 92 برس کے لیے ہے۔
ایس پی اے کے مطابق تعمیر ہونے والی مجوزہ لاجسٹک سٹی کا رقبہ 120 ہزار مربع میٹر ہوگا جس میں سعودی مصنوعات کے لیے مستقل بنیادوں پرایگزیبیشن سینٹر بھی تعمیر کیا جائے گا جو علاقے میں مملکت کی مصنوعات کے فروغ کے لیے انتہائی اہم مرکز بھی ہوگا۔

سعودی سرمایہ کاروں کو ہرممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی گئی ہے (فوٹو: ایس پی اے)

سعودی وفد کی سربراہی سعودی چیمبر آف کامرس کے چیئرمین حسن الحویزی کررہے تھے جبکہ وفد میں خواتین سمیت100 سے زائد تاجر شامل ہیں جو مختلف شعبوں کی نمائندگی کرتے ہیں۔
لاجسٹک سٹی کے قیام کے بعد جبوتی کی بندرگاہ کے ذریعے براعظم افریقہ میں سعودی عرب مصنوعات کو متعارف کرنا آسان ہو گا جبکہ دوطرفہ تجارت میں بھی بہتری آئے گی۔
علاوہ ازیں جبوتی حکام کی جانب سے سعودی سرمایہ کاروں کو ہرممکن تعاون فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی گئی۔

شیئر: