Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اضاحی پروجیکٹ کے تحت جبوتی میں 5 ہزار بکروں کا گوشت تقسیم

’قربانیوں کا گوشت جبوتی میں انسانی فلاحی اور خیراتی اداروں میں تقسیم کیا گیا ہے‘ (فوٹو: سبق)
عازمین حج کی قربانی کا اہتمام کرنے والے ادارہ اضاحی پروجیکٹ نے 5 ہزار بکروں کا گوشت جبوتی میں تقسیم کیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق اضاحی پروجیکٹ کی انتظامیہ نے کہا ہے کہ ’قربانیوں کا گوشت جبوتی میں انسانی فلاحی اور خیراتی اداروں میں تقسیم کیا گیا ہے‘۔
ادارے نے کہا ہے کہ ’گوشت تقسیم کرنے کے عمل کی نگرانی اسلامی ترقیاتی بینک کے اہلکاروں سمیت جبوتی میں سعودی سفارتخانے کے تعاون سے حکومتی اداروں کی نگرانی میں کیا جاتا ہے‘۔
ادارے نے کہا ہے کہ ’گزشتہ موسم حج میں قربانی کے گوشت کی تقسیم کا عمل جاری ہے‘۔

شیئر: