Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

غیر قانونی طریقے سے لوگوں کو مکہ لے جانے کی کوشش، 8 افراد کو سزا

28 افراد کو غیرقانونی طریقے سے مکہ مکرمہ لے جانے کی کوشش کررہے تھے۔
سعودی وزارت داخلہ کا کہنا ہے حج ضوابط پرعمل نہ کرنے والے 8 افراد کے خلاف سزا کے احکامات دیے گئے ہیں۔
سرکاری خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کےمطابق جن افراد کے خلاف احکامات صادر کیے گئے ان میں تین غیرملکی جبکہ پانچ سعودی شہری شامل ہیں جو 28 افراد کو غیرقانونی طریقے سے مکہ مکرمہ لے جانے کی کوشش کررہے تھے۔
محکمہ پاسپورٹ اینڈ امیگریشن ’جوازات‘ کے سیزنل تحقیقاتی کمیٹی کی جانب سے دی گئی سزا کے تحت مجرموں کو ہر ایک غیرقانونی شخص کو( پرمٹ کے بغیر) مکہ لے جانے پر15 دن کی قید اور فی شخص 10 ہزار ریال جرمانہ کی سزا کے علاوہ مقامی ذرائع ابلاغ میں ان کی تشہیر بھی کی جائے گی ۔
گرفتارغیرملکیوں کو سزا مکمل کرنے کے بعد مملکت کے لیے اعلان شدہ مدت تک کے لیے بلیک لسٹ کیا جائے گا۔
غیرقانونی افراد کو مکہ منتقل کرنے کے لیے استعمال ہونے والی تین گاڑیاں بھی بحق سرکارضبط کرلی گئی ہیں۔
واضح رہے سعودی وزارت داخلہ نے حج ضوابط پرعمل نہ کرنے والوں کے خلاف سخت سزاوں کا اعلان کیا ہے۔
پرمٹ کے بغیر حج سیزن میں مکہ مکرمہ جانے یا غیرقانونی افراد کو لے جانے پرقید اور جرمانے کی سزا مقرر کی ہے۔

شیئر: