Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

 ’ریاض ایئر‘ کا سنگاپور ایئر کے ساتھ سٹرٹیجک پارٹنرشپ معاہدہ

دونوں کمپنیاں فضائی سروسز کے امور میں تعاون کریں گی۔(فوٹو: ایکس اکاونٹ ریاض ایئر)
سعودی عرب کی نئی فضائی کمپنی ’ریاض ایئر‘ نے سنگاپورایئر کے ساتھ سٹرٹیجک پارٹنرشپ معاہدے کا اعلان کیا ہے۔
سرکاری خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کےمطابق دبئی میں انٹرنیشنل ایئرٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن کی جنرل اسمبلی کے سالانہ اجلاس کے موقع پردونوں فضائی کمپنیوں کی جانب سے سٹرٹیجک اشتراک کے معاملے پراتفاق کیا گیا۔
ریاض ایئرکی جانب سے سی ای او ٹونی ڈوگلس جبکہ سنگاپور ایئرلائن کے سی ای او گوچن نے معاہدے پر دستخط کیے۔
دونوں فضائی کمپنیاں باہمی حکمت عملی کے تحت مختلف فضائی سروسز کے امور میں تعاون کریں گی۔
 معاہدے سے ریاض ایئرکے آپریشنز کو مزید وسیع ہوگا۔ جنوب مشرقی ایشیا اور جنوب مغربی بحرالکاہل کے علاقوں تک سنگاپورایئر کے تعاون سے بھی مزید روٹس کا اضافہ ہوگا۔
توقع ہے سال 2025 کے وسط تک سعودی عرب کی نئی فضائی کمپنی اپنے باقاعدہ آپریشن کا آغاز کرے گی جس کے ساتھ مسافروں کو مشرق وسطی سے دنیا کے مختلف ممالک کے لیے فضائی سروس کے انتخاب میں اضافہ ہوجائے گا۔
 سنگاپورائیرلائن کے سی ای او کا کہنا تھا ’شراکت داری دونوں کمپنیوں کے مفاد میں ہے۔ اس سے مسافروں کے سامنے چوائسز ہوں گی اور وہ بہتر انتخاب کرسکیں گے‘۔ 

شیئر: