Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گولڈن بال جیتنا چاہتا ہوں، حسن علی

لندن...پاکستانی فاسٹ بولر حسن علی نے کہا ہے کہ چیمپئنز ٹرافی کا بہترین بولر بننے کا خواب پورا کرنا چا ہتا ہوں ہند کے خلاف فائنل میں اچھی کارکردگی سے گولڈن بال بھی حاصل کرنے کا خواہشمند ہوں۔انہوں نے کہا کہ وکٹ حاصل کرنے کے بعد خوشی کے اظہار کا مخصوص اندا ز فائنل میں چار پانچ مرتبہ دہرا نا چا ہتا ہوں۔واضح رہے کہ چیمپئنز ٹرافی کے بہترین بولر کو گولڈن بال کا اعزاز دیا جائے گا، جس کے حصول کے لئے حسن علی بہت پ±ر امید ہیں۔

 

شیئر: