سعودی محکمہ شہری دفاع نے عازمین حج کے کیمپوں اورحج مقامات میں سرکاری اور نجی ایجنسیوں کے ہیڈ کوارٹرز میں مختلف اقسام اور سائز کے گیس سیلنڈرز کے داخلے اور استعمال پر پابندی کی تصدیق کی ہے جس کا آغاز جمعے سے ہوا ہے۔
اخبار 24 کے مطابق مشاعر مقدسہ میں آگ لگنے کے خطرات کو کم کرنے کےلیے احتیاطی تدابیر کے طور پر یہ قدم اٹھایا گیا ہے۔
بیان میں کہا گیا کہ’ شہری دفاع کی ٹیمیں پابندی کا نفاذ یقینی بنانے کے لیے مشاعر مقدسہ میں گیس استعمال نہ ہونے کی نگرانی اور تفتیش کریں گی‘۔
’گیس کے چولہے یا سیلنڈر جو کھانا پکانے کےلیے استعمال ہوسکتے ہیں ضبط کرلیے جائیں گے‘۔
خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف مقررہ ضابطہ کار کے تحت سکیورٹی حکام کے تعاون سے کارروائی کی جائے گی۔