کویت میں ایک وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے جس میں کویتی شہریوں کو ہیوی بائیکس پر حج کے لیے سعودی عرب جاتے دیکھا جا سکتا ہے۔
امارات الیوم کے مطابق کویت کے ای اخبار المجلس نے ایک وڈیو کلپ شیئر کیا ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کویتی شہری احرام میں ہیوی موٹر بائیکس پر حج کے لیے جا رہے ہیں۔
گوگل میپس کے مطابق موٹر سائیکل سوار عازمین حج کو کویت سے مکہ پہنچنے کےلیے 15 گھنٹے لگیں گے۔
یاد رہے کہ حج سیزن 2024 کے لیے اب تک فضائی، بحری اور زمینی راستے سے 13 لاکھ سے زیادہ عازمین سعودی عرب پہنچ چکے ہیں۔
جنرل ڈائریکٹوریٹ آف پاسپورٹ عازمین کے داخلے کو آسان بنانے کے لیے جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سمیت اپنی تمام صلاحیتیں بروئے کار لا رہا ہے۔