Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ورزش سے موڈ بہتر اور ذہنی افسردگی کے امکانات کم

نیویارک .... امریکی ماہرین نے کہا ہے کہ ورزش سے موڈ بہتر ہوتا ہے اور ذہنی افسردگی ہونے کے امکانات کم ہوتے ہیں۔نیویارک یونیورسٹی کے سینٹر فار نیورل سائنس کے ماہرین نے تحقیق میں دماغ پر ورزش کے اثرات دیکھے اور کئی تحقیقات کے بعد اس نتیجے پر پہنچے کہ ورزش دماغی صحت کیلئے بہت موثر ہے۔ماہرین نے تحقیق میں دماغ کے کیمیائی موادکا موڈ کے تبدیل ہونے میں کردار ادا کرتے ہیں ان کا بھی جائزہ لیا۔تحقیق میں یہ نتیجہ اخذ ہوا کہ دن میں ایک مرتبہ ورزش کرنے سے موڈ دن بھر اچھا رہتا ہے، صرف ایک بار ورزش کرنے سے دماغ بہتر طریقے سے کام کرنا شروع کر دیتا ہے۔ان کے مطابق تھوڑی دیر کی ورزش بھی موڈ کو بہتر کرتی ہے اور تھکاوٹ نہیں ہونے دیتی جب کہ روزانہ ورزش کرنے سے ذہنی افسردگی کے امکانات16.3 فیصد سے کم ہو کر 8.3 فیصد ہو جاتے ہے۔ماضی کی تحقیق سے یہ بھی ثابت ہوچکا کہ ورزش سے لوگ کافی اچھا محسوس کرتے ہیں اور ایسے لوگوں میں ذہنی افسردگی کے امکانات کم ہوجاتے ہیں۔ماہرین کے مطابق ہلکی پھلکی ورزش پارک میں چہل قدمی کے برابر فائدہ مند ہے۔ماہرین کا مزید کہنا ہے کہ ورزش کی وجہ سے ہمارا دماغ بھی بہتر کام کرتا ہے اور یادداشت اچھی ہو جاتی ہے ۔ روزانہ کے مسائل حل کرنے میں بھی آسانی ہوتی ہے۔

شیئر: