Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ٹی 20 ورلڈ کپ: پاکستان انڈیا کے میچ کی دلچسپ جھلکیاں

امریکہ اور نیوزی لینڈ میں جاری ٹی20 کرکٹ ورلڈ کپ کے 19ویں میچ میں آج سنسنی خیز مقابلے کے بعد انڈیا نے پاکستان 6 رنز سے شکست دے دی ہے۔ میچ کے دوران امریکی شہر نیویارک کے ناساؤ کاونٹی کرکٹ سٹیڈیم میں شائقین کی بڑی تعداد موجود تھی۔ پاکستان کے شہر راولپنڈی کے کرکٹ سٹیڈیم میں بھی بڑی سکرین پر میچ دکھایا گیا۔
 

امریکہ میں مقیم پاکستانی شائقین کرکٹ قومی پرچموں کے ساتھ سٹیڈیم پہنچے (فوٹو: اے ایف پی)

انڈین شائقین کی بڑی تعداد بھی ناساؤ کاونٹی کرکٹ سٹیڈیم میں موجود تھی (فوٹو: اے ایف پی)

پاکستان کی جانب سے نسیم شاہ  نے چار اوورز میں 21 رنز کے عوض تین وکٹیں حاصل کیں (فوٹو: اے ایف پی)

انڈیا کے آٹھ کھلاڑی ڈبل فیگر میں نہ داخل ہو سکے اور پوری ٹیم 119 رنز بنا سکی (فوٹو: اے ایف پی)

راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں بڑی سکرین پر میچ دکھایا گیا، شائقین کی بڑی تعداد میچ دیکھنے سٹیڈیم میں موجود تھی (فوٹو: اے ایف پی)

ٹی20 ورلڈ کپ کی تاریخ  میں پہلی مرتبہ انڈین ٹیم آل آؤٹ ہو کر پویلین پہنچی (فوٹو: اے ایف پی)

پاکستانی بلے باز محمد رضوان کو جسپریت بمرا نے آؤٹ کیا (فوٹو: اے ایف پی)

وراٹ کوہلی صرف چار رنز بنا کر اننگز کے دوسرے اوور میں نسیم شاہ کی گیند پرعثمان خان کو کیچ تھما بیٹھے۔ فوٹو: اے ایف پی

شیئر: