Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی فائٹر نے ورلڈ موئے تھائی مقابلے میں گولڈ میڈل جیت لیا

سعودی موئے تھائی فیڈریشن نے نوجوان فائٹر البراء العمودی کو مبارکباد دی ہے۔ فوٹو ایکس
سعودی عرب کے فائٹر البرا العمودی نے گزشتہ ہفتے ہونے والی سینیئر ورلڈ چیمپیئن شپ 2024 میں پہلا موئے تھائی گولڈ میڈل جیت لیا۔
عرب نیوز کے مطابق انٹرنیشنل فیڈریشن آف موئی تھائی ایسوسی ایشنز کے زیراہتمام یہ ٹورنامنٹ 31 مئی سے 10 جون تک یونان کے شہر پیٹراس میں منعقد ہوا۔
موئے تھائی جس میں مارشل آرٹ کی مختلف تکنیک استعمال کی جاتی ہیں اور اسے تھائی باکسنگ بھی کہا جاتا ہے۔ ان مقابلوں میں 70 ممالک کے 800 سے زائد کھلاڑیوں نے حصہ لیا جو اس کھیل کی تاریخ کا سب سے بڑا ایونٹ تھا۔
سعودی کھلاڑی البرا العمودی نے انڈر 23  کی 57 کلوگرام کیٹیگری کے مقابلے میں 2023 کے ٹائٹل ہولڈر روس کے ایگور بکروے کو شکست دی ہے۔

سعودی کھلاڑی نے ٹائٹل ہولڈر روس کے ایگور بکروے کو شکست دی۔ فوٹو: عرب نیوز

جدہ کے کنگ عبدالعزیز بین الاقوامی ہوائی اڈے پر سعودی فائٹر کے دوستوں اور اہل خانہ نے گذشتہ روز پیر کو اپنے نوجوان ہیرو کا شاندار استقبال کیا۔
اس موقع پر البرا العمودی نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سونے کا تمغہ جیت کر ملک میں لانے پر مجھے فخر ہے اور امید ہے کہ اس طرح کے کئی مقابلے جیت کر مزید تمغے ملک میں لاؤں گا۔
سعودی موئے تھائی فیڈریشن نے اپنے ایکس اکاؤنٹ پر نوجوان فائٹر البرا العمودی کو مبارک باد دی ہے۔

سعودی موئے تھائی ٹیم نے چار مزید تمغے بھی حاصل کیے۔ فوٹو: ایکس ایس ایم ایف

سعودی عرب کی موئے تھائی فائٹرز ٹیم نے یونان میں ہونے والے مقابلوں میں چار دیگر تمغے بھی حاصل کیے ہیں۔
علی الناصر نے اپنے پہلے بین الاقوامی مقابلے میں پیرا کیٹیگری میں سونے کا تمغہ جیتا ہے جب کہ اثیر عبدالعزیز، محسن الصبیانی اور عبداللہ الدوسری نے کانسی کے تمغہ اپنے نام کیے ہیں۔
 

شیئر: