لندن... آئی سی سی چیمپیئز ٹرافی کے فائنل میں ہند نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی ہے۔پاکستان ٹیم میں فاسٹ بولر محمد عامر کی واپسی ہوئی ہے۔ہندوستانی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔پاکستان ٹیم کی قیادت سرفراز احمد کر رہے ہیں دیگر کھلاڑیوں میں اظہر علی، فخر زمان، بابر اعظم، محمد حفیظ، شعیب ملک، عماد وسیم، محمد عامر، شاداب خان، حسن علی اور جنید خان شامل ہیں۔ہندوستانی ٹیم کے کپتان ویرا ٹ کوہلی ہیں دیگر کھلاڑیوں میں روہیت شرما، شیکھر دھوان، یوراج سنگھ، مہیندر سنگھ دھونی، کیدار جادھو، ہردک پانڈیا، رویندرا جدیجہ، روی چندرن ایشون، بھونیشور کمار اور جسپریت بمرا شامل ہیں۔