Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حج 2024 : میدان عرفات کے خوبصورت  فضائی مناظر 

جبل الرحمہ کا فضائی منظر،احرام میں ملبوس حجاج کی وجہ سے پہاڑی سفید دکھائی دے رہی ہے(فوٹو، بشیر صالح)
حج 2024 کا رکن اعظم کی ادائیگی کے دوران لاکھوں حجاج کرام نے دنیا کی واحد مسجد جو صرف ایک دن کے لیے آباد ہوتی ہے میں سنت نبوی ﷺ کی پیروی کرتے ہوئے ظہر اور عصر کی نمازیں ایک اذان اور دوتکبیروں کے ساتھ قصر اور جمع کی صورت ادا کیں۔
حجاج کرام نمازیں ادا کرنے کے بعد جبل الرحمہ اور میدان عرفات کے دیگرمقامات پردعاوں میں مشغول رہے۔ جبل الرحمہ (رحمہ پہاڑی ) اور اسکے اطراف کے فضائی مناظر میں دیکھ جا سکتا ہے کہ میدان عرفات فرزندان اسلام سے بھرا ہوا ہے۔
سرکاری اعداد وشمار کے مطابق حجاج کرام کی تعداد  امسال 18 لاکھ 33 ہزار سے زائد رہی۔ سعودی ریسرچ اینڈ مارکیٹنگ گروپ کے فوٹو گرافر’بشیر صالح‘ نے سعودی امن عامہ کے ہیلی کاپٹر کے ذریعے مشاعر قدسہ کی تصویر کشی کی۔ میدان عرفات اور دیگر مقامات کے مناظر پیش کیے جارہے ہیں۔

حجاج کرام صبح سے ہی مسجد نمرہ میں آنا شروع ہوگئے (فوٹو، اردونیوز)


حج انتظامیہ نے ٹریفک کو رواں رکھنے کے لیے بسوں کے لیے پارکنگ کا الگ بندوبست کیا تھا(فوٹو، اردونیوز)


مسجد نمرہ  کے باہر تینوں جانب حجاج کی صفیں دور تک پہنچ گئی تھیں(فوٹو، اردونیوز)

 

شیئر: