Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حج 2023 : رمی کے دوسرے دن کی تصویری جھلکیاں

حج 2023 اپنے آخری مراحل میں داخل ہو چکا ہے۔ سال میں صرف 7 دنوں کے لیے آباد ہونے والی دوادی منی کی عارضی خیمہ بستی کل سے خالی ہونا شروع ہوجائے گی۔
جمعرات 29 جون کو حجاج کرام نے دوسرے دن تینوں شیطانوں کو کنکریاں ماریں اور دن اپنے خیموں میں گزارا۔ حجاج کی سہولت اورکسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے انتظامیہ کی جانب سے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔
سعودی ریسرچ اینڈ میڈیا گروپ کے فوٹوگرفرار، محمد المانع ، سعد سعود الدوسری اورعلی خمج نے رمی کے دوسرے دن کے بعض لمحات کو کیمرے میں محفوظ کیا۔

بیشترمماک کے حجاج شناخت کے لیے یکساں لباس کا اہتمام کرتےہیں(فوٹو، اردونیوز)


رمی کے لیے کنکریاں مزدلفہ سے اکھٹی کی جاتی ہیں(فوٹو، اردونیوز)


پہلے دن کی رمی کے فوری بعد جمرات پل کی صفائی کی گئی(فوٹو، اردونیوز)


دوسرے دن کی رمی سے فارغ ہوکرحجاج نے اپنے خیمے میں دن گزارا(فوٹو، اردونیوز)


حج کے بعد جمع ہونے والی کنکریوں کو  مزدلفہ میں بکھیردیا جاتا ہے(اردونیوز)


جمرات پل پر مثالی حفاظتی اقدامات کیے گئے (فوٹو، اردونیوز)


حجاج کل تیسرے دن بھی شیطانوں کوکنکریاں ماریں گے(فوٹو، اردونیوز) 


جمرات پل کی متعدد منزلوں سے رمی میں کافی سہولت ہوتی ہے(فوٹو، ٹوئٹر) 

 

شیئر: