سعودی عرب کے شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کو سنیچر کو اسلامی ممالک کے رہنماؤں کی جانب سے عیدالاضحی کی مبارکباد کے پیغامات موصول ہوئے ہیں۔
سرکاری خبر رساں ایجنبسی ایس پی اے کے مطابق سعودی قیادت نے بھی اسلامی ملکوں کے سربراہوں کو مبارکباد کے پیغامات بھیجے ہیں۔
یاد رہے کہ سنیچر کو نو ذی الحجہ کو لاکھوں عازمین نے حج کا رکن اعظم وقوف عرفہ ادا کیا ہے۔ سعودی عرب میں عیدالاضحی پیر کو منائی جائے گی۔