سعودی قیادت کی طرف سے روسی صدر کو مبارکباد
’سعودی قیادت نے روسی صدر کو تہنیتی مکتوب روانہ کئے ہیں‘ ( فوٹو : سبق)
خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے روسی صدر ولادیمیر پوٹن کو روس کے قومی دن پر مبارکباد پیش کی ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق سعودی قیادت نے روسی صدر کو تہنیتی مکتوب روانہ کئے ہیں۔
سعودی قیادت نے اپنے مکتوب میں روس کی قیادت، عوام اور ملک کے لیے خیر سگالی کے جذبات کا اظہار کیا ہے۔
سعودی قیادت نے روس کے لیے مزید کامیابی اور کامرانی کے ساتھ ترقی کی امید ظاہر کی ہے۔