Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب میں عیدالاضحیٰ کی نماز ادا، مسجد الحرام میں بڑا اجتماع

سعودی عرب سمیت آج خلیجی ممالک میں عیدالاضحیٰ منائی جا رہی ہے۔
سعودی عرب میں نماز عید کے بڑے اجتماعات مسجدالحرام اور مسجد نبوی میں منعقد ہوئے۔
حرمین شریفین میں دینی امور کے سربراہ شیخ ڈاکٹر عبدالرحمن السدیس نے مسجد الحرام میں خطبۂ عید دیا۔
حجاج کرام نماز عید کے بعد سنت ابراہیمی پر عمل کرتے ہوئے قربانی کا فریضہ ادا کریں گے۔
سعودی عرب میں مقیم لاکھوں پاکستانیوں نے بھی عید کی نماز کے اجتماعات میں شرکت کی۔
سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، قطر، بحرین، عمان سمیت مشرق وسطیٰ کے ملکوں میں آج عیدالاضحیٰ منائی جا رہی ہے۔

 

شیئر: