Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جب حجاج سے 12 ریال کرایہ وصول کیا جاتا تھا

ماضی میں عازمین حج کی آمدورفت کے لیے استعمال ہونے والے ٹرک آج میوزیم کی زینت بن چکے ہیں۔
40 اور 50 کی دہائی میں ٹرک کی فرنٹ سیٹ پر بیٹھنے والے عازم حج سے 12 ریال کرایہ وصول کیا جاتا تھا۔
سعودی ٹی وی الاخباریہ کے مطابق پچاس کی دہائی میں دو منزلہ فورڈ ٹرک عازمین کو مکہ مکرمہ اور مشاعر مقدسہ لے جانے کے لیے استعمال کیے جاتے تھے۔
عازمین کو لے جانے کے لیے استعمال ہونے والے ٹرک کے عقبی جانب دو حصے بنائے جاتے تھے جسے فارمیکا لکڑی سے ڈیزائن کیا جاتا تھا تاکہ باہر سے دلکش دکھائی دیں۔
ٹرک کے عقبی حصے میں جو عازمین سوار ہوتے تھے ان کے لیے فی کس کرایہ پانچ ریال مقرر تھا جبکہ عقبی حصے میں سامان اور کھانے کی اشیا رکھی جاتی تھیں۔
ٹرک کے عقبی حصے کی دوسری منزل پر بھی بعض عازمین کو سوار کیا جاتا تھا جبکہ وہاں سامان بھی رکھا ہوتا تھا۔
بعض اوقات ٹرک صحرائی ریت میں پھنس جاتا جسے نکالنے میں بعض اوقات دو سے تین دن لگ جاتے تھے۔

شیئر: