سعودی سکیورٹی اہلکار نے منی میں رمی جمرات کے دوران پاکستانی خاتون کو صرف دو منٹ میں ان کا موبائل فون تلاش کرکے حوالے کردیا۔
عکاظ کے مطابق کراچی سے پاکستانی خاتون عائشہ ملک اپنے شوہر سید محمد خالد کے ہمراہ حج کے لیے آئی ہوئی ہیں۔
گزشتہ روز رمی جمرات کے دوران ان کا موبائل فون گر گیا جو تلاش کے باوجود نہیں ملا۔
پاکستانی خاتون عائشہ نے بتایا ’دو منٹ کے اندر دیکھا ایک سکیورٹی اہلکار ہجوم کے اندر سے موبائل فون اونچا کرکے ہاتھ میں اٹھائے ہوئے ہے تاکہ ہم اسے دیکھ سکیں‘۔
ان کا کہنا تھا ’مجھے ایسا کبھی نہیں لگا کہ میں اپنی کوئی قیمتی چیز خاص کر موبائل فون کھو دوں گی۔ موبائل فون فون ملنے پر میری خوشی کی انتہا نہیں رہی‘۔
انہوں نے کہا ’ان تمام لوگوں کا شکریہ جنہوں نے فریضہ حج کے دوران مقدس مقامات تک پہنچتے تک سیکورٹی اور سیفٹی کو یقینی بنایا ہے‘۔