Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مسجد الحرام میں حجاج بارش کے دوران طواف کرتے رہے، دعائیں مانگیں

بارش کے بعد حج مقامات پر درجہ حرارت میں کمی آئی ہے۔( فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب میں مسجد الحرام مکہ مکرمہ میں ایام تشریق کے پہلے دن پیر کو حجاج بارش کے دوران طواف اور عبادت میں مصروف رہے۔
صحن حرم میں ایمان افروز مناظر دیکھنے میں آئے۔ حجاج دعائیں مانگتے رہے۔
یاد رہے کہ مسجد الحرام کے مرکزی علاقے میں سایہ میں درجہ حرارت 51.8 ڈگری سینٹی گریڈ، عرفات میں 49 ڈگری سینٹی گریڈ اور منی میں 47 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا تھا۔
تاہم بارش کے بعد گرمی کا زور ٹوٹنے لگا ہے۔ موسمیات کے قومی مرکز کا کہنا ہے حج مقامات پر درجہ حرارت میں کمی آئی ہے۔
علاوہ ازیں  حرمین شریفین انتظامیہ نے مسجد الحرام کی خدمت پر مامور متعدد سرکاری اداروں کے تعاون سے مسجد الحرام میں بارش  کے مسائل سے نمٹنے کے لیے ہنگامی سکیموں پر عمل درآمد شروع کررکھا ہے۔
 انتظامیہ کی کوشش ہے کہ عبادت کے دوران زائرین کی سلامتی کو یقینی بنایا جائے۔
بارش کے دوران مطاف، نماز کے مقامات، داخلی راستوں پر فوری طور پر پانی کی نکاسی اور فرش خشک کیے جانے کو یقینی بنایا جارہا ہے۔

شیئر: