Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

قانون توڑنے والوں کے خلاف کارروائی ہوگی،پاریکر

گوا۔۔۔گواکے وزیر اعلیٰ منوہر پاریکر نے اتوار کو خبردار کیا ہے کہ ریاست میں قانون شکنی کی کوشش کرنیوالوں کے خلاف سخت ترین کارروائی کی جائے گی۔ انہوں نے یہ بات سادھوی سرسوتی کی طرف سے گائے کے گوشت کھانے پر پابندی کے متنازعہ بیانات پر کہی۔ سادھوی نے حال ہی میں کہا تھا کہ گوشت کھانے والوں کو سرعام پھانسی دی جائے اس کے بعد ہنگامہ کھڑا ہوگیا تھا۔ ریاستی حکومت نے حال ہی میں وضاحت کی تھی کہ بعض عناصر اس قسم کے متنازعہ بیانات دینے کے عادی ہیں۔پاریکر نے کہا کہ ہمیں امن کا پابند رہنا چاہئے۔قانونی طور پر جو بات جائز ہے اس پر عمل کرنے سے کوئی نہیں روکتا لیکن جس چیزکی قانون اجازت نہیں دیتااس کے کرنے پر قانون کا اطلاق ہوگا۔ بیف کھانے کے معاملے پر کچھ لوگوں میں غلط فہمیاں پائی جاتی ہیں ۔یہ غلط فہمیاں بعض نے جان بوجھ کر پیدا اور کچھ لاعلمی کے باعث پیدا ہوئیں۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ کو ہر معاملے پر بیان دینے کی ضرورت نہیں ہوتی۔

شیئر: