Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حجاج کی مسجد نبوی میں حاضری کے بعد مسجد قبا آمد

آنے والے دنوں میں کاروباری سرگرمیاں بڑھیں گی۔ (فوٹو الاخباریہ چینل)
مناسک حج کی ادائیگی کے بعد اگلے مرحلے میں حجاج مدینہ منورہ پہنچنا شروع ہوگئے۔
الاخباریہ چینل  کے مطابق مدینہ منورہ میں حجاج مسجد نبوی پہنچ کر وہاں ریاض الجنہ میں نمازیں اور نوافل کی ادائیگی کے علاوہ روضہ رسول پر حاضری بھی دیں گے۔
حجاج اب مدینہ منورہ میں رہتے ہوئے وہاں کے تاریخی مقامات پر بھی جائیں گے جن میں مسجد قبا بھی شامل ہے۔

مدینہ ریجن ڈیولپمنٹ اتھارٹی نے تمام انتظامات مکمل کرلیے ہیں۔ (فوٹو الاخباریہ چینل)

مسجد نبوی میں حاضری کے بعد حجاج  کے قافلے مسجد قبا میں بھی جانا شروع ہوچکے ہیں۔ یہاں وہ  نوافل کی ادائیگی کرتے ہیں اور اسلام کی اس پہلی مسجد کو وزٹ بھی کرتے ہیں نیز احباب کو تاریخی مسجد کی تصاویر اور ویڈیوز بھی شیئر کرتے ہیں۔
مسجد قبا کے اطراف بنی مارکیٹوں میں بھی حجاج کے پہنچنے پر رش شروع ہوچکا ہے اور دکانداروں کا کہنا ہے کہ آنے والے دنوں میں یہاں دن رات حجاج کی رونق لگی رہے گی جس سے ان کی کاروباری سرگرمیاں بڑھیں گی۔
مدینہ ریجن ڈیولپمنٹ اتھارٹی کی جانب سے مسجد قبا میں حجاج کی آمد سے قبل ہی تمام انتظامات مکمل کرلیے  تھے۔

 

واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: