Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مسجد نبوی، مسجد قبا اور میدان سیدالشہدا کےلیے ’گالف شٹل سروس‘

پہلے مرحلے میں گالف گاڑیوں میں 5 سے 7 افراد کی گنجائش ہوگی (فوٹو سبق)
سعودی عرب میں مدینہ منورہ میونسپلٹی نے مسجد نبوی، مسجد قبا اور میدان سیدالشہدا آمد ورفت کے لیے گالف شٹل سروس کا تجرباتی آغاز کیا ہے۔
100 گالف شٹلز کے ذریعے زائرین کو  ان تینوں مقامات پر آمد و رفت کی سہولت فراہم  کی گئی ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق مدینہ میونسپلٹی نے بیان میں کہا کہ یہ انفرادی ٹرانسپورٹ سروس کی شروعات ہے۔ مسجد نبوی آنے جانے والے راستوں پر چوبیس گھنٹے ٹرانسپورٹ کی سہولت مہیا کی جائے گی۔ 
پہلے مرحلے میں گالف گاڑیوں میں 5 سے 7 افراد کی گنجائش ہوگی۔ مسجد نبوی جانے والے روٹس پر الیکٹرا نک بسیں بھی چلائی جائیں گی اور 60 مسافروں والی  ٹرین کی سہولت بھی مہیا ہوگی۔
جادۃ قبا اور مسجد نبوی کے اطراف والے علاقے (منطقی مرکزیہ) سے میدان سید الشہدا تک ٹرانسپورٹ کی سہولت فراہم کی جارہی ہے۔ آئندہ چھ ماہ کے دوران گالف گاڑیو ں کی تعداد 500 تک کردی جائے گی۔  

شیئر: