لندن ... چیمپیئنز ٹرافی کے فائنل میں پاکستانی اوپنرز فخر زمان اور اظہر علی نے نیا ریکارڈ قائم کردیا۔ پاکستانی اوپنرز نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے سنچری شراکت قائم کردی۔یہ آئی سی سی کے کسی بھی ٹورنامنٹ میں ہند کے خلاف پاکستانی اوپنرز کی سب سے بڑی اوپننگ شراکت ہے۔اظہر علی اور فخر زمان نے 128 رنز کا عمدہ آغاز فراہم کیا، اظہر علی 59 رنز بنا کر رن آوٹ ہوئے تو شاندار شراکت کا خاتمہ ہوا۔اس سے قبل سب سے بڑی اوپننگ شراکت کا اعزاز سعید انور اور عامر سہیل کے پاس تھا جنہوں نے 1996 کے ورلڈ کپ کواٹر فائنل میں 84 رنز کی شراکت قائم کی تھی۔