سعودی عرب کے علاقے بریدہ میں شہری دفاع کی ٹیموں نے سلطانہ ڈسٹرکٹ میں چار گاڑیوں میں لگنے والی آگ پر قابو پا لیا۔
عاجل نیوز کے مطابق محکمہ شہری دفاع نے ایکس اکاونٹ پر بیان میں کہا کہ’ آگ لگنے سے گاڑیوں کو نقصان پہنچا جبکہ چھ افراد زخمی ہوگئے‘۔
واضح رہے کہ محکمہ شہری دفاع نے خبردار کیا تھا کہ ان دنوں مملکت میں موسم شدید گرم ہے۔ لوگوں کو چاہئے کہ وہ احتیاطی تدابیر پرعمل کریں۔ ایسی اشیا کو گاڑیوں میں نہ رکھیں جو درجہ حرارت کے بڑھنے سے آگ لگنے کا سبب بنتی ہیں۔
موسم گرما میں جب دھوپ میں کھڑی ہوئی گاڑی کے اندرونی کیبن میں ہوا کا گزر نہ ہونے کی وجہ سے درجہ حرارت بڑھ جاتا ہے۔
ایسی صورت میں گاڑی میں رکھی پرفیوم کی بوتل یا سگریٹ لائٹ جس میں مائع گیس ہوتی ہے وہ گرمی کی شدت سے پھٹ کرفوری طورپرآگ پکڑ لیتے ہیں۔
ہیں بعض مقامات پر درجہ حرارت 50 ڈگری سینٹی گریڈ تک ریکارڈ کیا گیا ہے۔