کویت میں حکام نے کہا ہے کہ المنقف علاقے میں واقع رہائشی عمارت میں آگ لگنے سے 41 افراد ہلاک ہو گئے جبکہ دسیوں زخمی ہیں۔
العربیہ کے مطابق حکام نے کہا ہے کہ ’محکمہ شہری دفاع کی ٹیموں نے آتشزدگی پر قابو پا لیا ہے۔‘
لاحول ولاقوة إلا بالله
حريق المنقف
الله يرحم الميت ويشافي المصاب pic.twitter.com/4ufRFuj3J7
أحمد جدي العتيبي (@Ahmad_Alotaibi) June 12, 2024
کویتی حکام نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’جس عمارت میں آگ لگی ہے اسے متعدد لیبر رہائش کے لیے استعمال کرتے تھے۔‘
’محکمہ شہری دفاع نے آتشزدگی کے اسباب جاننے کے لیے تفتیش شروع کر دی ہے۔‘
مأساة في الكويت
مقتل ملا يقل عن 35 شخص وعشرات الجرحى في حريق كبير في أحد المباني بمدينة المنقف. pic.twitter.com/yD3DfwNFLC— الصين بالعربية (@mog_china) June 12, 2024