Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ٹی20 ورلڈ کپ: انڈیا نے بنگلہ دیش کو 50 رنز سے شکست دے دی

انڈیا میں مقررہ 20 اوور میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر 196 رنز بنائے (فوٹو: اے ایف پی)
آئی سی سی ٹی20 ورلڈ کپ کے سپر ایٹ مرحلے کے میچ میں انڈیا نے بنگلہ دیش کو 50 رنز سے شکست دے دی ہے۔
سنیچر کو سر ویوین رچرڈز اسٹیڈیم انٹیگوا میں ہونے والے میچ میں انڈیا میں مقررہ 20 اوورز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر 196 رنز بنائے جن کے تعاقب میں بنگلہ دیش آٹھ وکٹوں کے نقصان پر 146 رنز ہی بنا سکی۔
بنگلہ دیش نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا۔
انڈیا کی اننگز
آج کے میچ میں انڈیا کی جانب سے ہاردک پانڈیا 50، وراٹ کوہلی 37، رشب پنت 36، شیوم دوبے 34 جبکہ روہت شرما 23 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔
انڈیا نے مقررہ 20 اوور میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر 196 رنز بنائے۔
بنگلہ دیشی بولرز تنظیم حسن ثاقب اور راشد حسین نے دو دو جبکہ شکیب الحسن نے ایک وکٹ حاصل کی۔
اس سے قبل سپر ایٹ مرحلے میں انڈیا نے اپنے گزشتہ میچ میں افغانستان کو 47 رنز سے شکست دی تھی جبکہ بنگلہ دیش کو آسٹریلیا کے ہاتھوں ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت 28 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
بنگلہ دیش کی اننگز
بنگلہ دیش کی بیٹنگ لائن 197 رنز کے تعاقب میں مشکل کا شکار نظر آئی۔ 
بنگلہ دیش کے نجم الحسن کے 40 ، تنزید حسن کے 29 اور راشد حسین کے 13 رنز بھی ٹیم کو شکست نہ بچا سکے۔
بنگلہ دیش کے دیگر بیٹرز میں لٹن داس نے 13، توحید ہردوئے نے 4، شکیب الحسن نے 11، محمد اللہ نے 13 رنز بنائے۔ مہدی حسن پانچ جبکہ تنظیم حسن ثاقب ایک رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔
انڈین بولرز کلدیپ یادیو نے 3 ، ارشدیپ سنگھ اور  جسپریت بمراہ نے دو دو جبکہ ہردیک پانڈیا نے ایک وکٹ حاصل کی۔
انڈیا کا سکواڈ:
 روہت شرما، وراٹ کوہلی، رشب پنت، سوریا کمار یادو، شیوم دوبے، ہاردک پانڈیا، رویندرا جدیجا، اکسر پٹیل، کلدیپ یادو، جسپریت بمراہ، ارشدیپ سنگھ
بنگلہ دیش کا سکواڈ
 تنزید حسن، لٹن داس، نجم الحسین شانتو، توحید ہردوئے، شکیب الحسن، محمود اللہ، جیکر علی، رشاد حسین، مہدی حسن، تنظیم حسن ثاقب، مستفیض الرحمان

شیئر: