Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی نائب وزیر خارجہ کی ایرانی وزیر خارجہ سے ملاقات

دوطرفہ تعلقات اور انہیں بڑھانے کے طریقوں کا جائزہ لیا گیاا (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی نائب وزیر خارجہ انجینیئر ولید بن عبدالکریم الخریجی  نے پیر کو ایشین کوآپریشن ڈائیلاگ فورم کے موقع پر ایرانی وزیر خارجہ علی باقری کنی سے ملاقات کی ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق ملاقات میں دونوں ملکوں کے درمیان دوطرفہ تعلقات اور انہیں بڑھانے کے طریقوں کا جائزہ لیا گیا۔

 ایران میں سعودی سفیر عبداللہ بن سعود العنزی بھی موجود تھے ( فوٹو: ایس پی اے)

 علاوہ ازیں کوریا کے نائب وزیر خارجہ برائے سیاسی امور،ازبکستان کے نائب وزیر خارجہ بہرام علیف اور نیپالی ہم منصب نے بھی انجینیئر ولید بن عبدالکریم الخریجی سے ملاقات کی۔
دوطرفہ تعلقات کا جائزہ اور مشترکہ دلچسپی کے علاقائی اور بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر ایران میں سعودی سفیر عبداللہ بن سعود العنزی اور نائب وزیر خارجہ کے دفتر کے ڈائریکٹر جنرل مطاہر العنزی بھی موجود تھے۔

شیئر: