سعودی نائب وزیر خارجہ انجینیئر ولید بن عبدالکریم الخریجی نے پیر کو ایل سلواڈور کی نائب وزیر خارجہ ماریا میرا ڈی پریرا سے ملاقات کی ہے۔
ایس پی اے کے مطابق ملاقات میں دوطرفہ تعلقات اور دونوں ملکوں کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کے مواقع بڑھانے کا جائزہ لیا گیا۔
علاوہ ازیں مترکہ دلچسپی کے متعدد موضوعات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر میکسییو میں سعودی سفیر اور ایل سلواڈور میں نان ریزیڈننٹ سفیر ہیثم بن حسن المالکی اور وزارت کے اسٹنٹ ڈائریکٹر جنرل سلطان الخلیفہ بھی موجود تھے۔