Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی نائب وزیر خارجہ سے امریکی ایلچی کی ملاقات، سوڈان کی صورتحال پر تبادلہ خیال

دوطرفہ تعاون بڑھانے کے طریقوں پر بات چیت کی گئی۔(فوٹو: ایس پی اے)
سعودی نائب وزیر خارجہ انجینیئر ولید بن عبدالکریم الخریجی سے بدھ کو سوڈان کے لیے امریکہ کے خصوصی ایلچی ٹام پیریلو نے ملاقات کی ہے۔
سرکاری خبررساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق ملاقات میں سواڈان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
مشترکہ دلچسپی کے امور کے علاوہ دوطرفہ تعاون بڑھانے کے طریقوں پر بات چیت کی گئی۔
یاد رہے سعودی نائب وزیرخارجہ ولید بن عبدالکریم الخریجی نے اس سال اپریل میں پیرس میں سوڈان کے حوالے سے کانفرنس میں شرکت کی تھی۔
 کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے نائب وزیرخارجہ کا کہنا تھا’ سوڈان میں مستقل بنیادوں پرقیام امن کے لیے کی  جانے والی عالمی امن کوششوں کی سعودی عرب بھرپور حمایت کرتا ہے جو اولین ترجیح ہے‘۔
 ’ تنازعہ کے خاتمے کےلیے اندرونی سطح پرسیاسی حل تلاش کیا جائے، سوڈانی رہنما اپنی داخلی امن وسلامتی کو یقینی بنانے کےلیے سیز فائر کریں تاکہ ملک وقوم کا تحفظ کیا جاسکے‘۔
واضح رہے  سوڈان میں جاری تنازعہ کی وجہ سے تقریبا 9 ہزار سے زائد شہری ہلاک اور 8.3 ملین افراد بے گھر ہوگئے جبکہ 1.7 ملین سوڈانی اپنا ملک چھوڑ چکے۔

شیئر: