Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

آج سعودی عرب کے کن علاقوں میں بارش ہوگی؟

مکہ ریجن میں بوندا باندی جبکہ عیسر میں تیز بارش کا امکان ہے(فوٹو، ایکس اکاونٹ)
قومی مرکز برائے موسمیات کا کہنا ہے کہ جمعرات کو مملکت کے بعض علاقے بارش جبکہ کہیں گرد وغبار کی لپیٹ میں رہیں گے۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے ‘ نے موسمیات کے قومی مرکز کی جانب سے جاری ہونے والی رپورٹ کے حوالے سے مزید کہا ہے کہ جازان اور عسیر ریجن کے بعض علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کے ساتھ تیز ہوائیں چلیں گی جبکہ مکہ مکرمہ اور مشرقی ریجن میں گردو غبار کے ساتھ تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہےجبکہ کہیں بوندا باندی کی بھی توقع ہے۔
موسمیاتی رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ ریاض اور مشرقی ریجن میں جاری گرمی کی لہر بدستور برقرار رہے گی۔ درجہ حرارت میں اضافے کا امکان ہے جو گرم سے گرم تر ہوگا۔
حدود الشمالی کے علاقے بھی گرد وغبار کی لپیٹ میں رہیں گے جس کی وجہ سے شاہراہ پر حد نگاہ متاثر ہوسکتی ہے۔ تیز ہواوں کا سلسلہ رات گئے تک جاری رہے گا۔
مدینہ منورہ کے علاقے الحناکیہ ، المھد اور وادی الفرع میں بھی گرد وغبار اور تیز ہوائیں چلنے کی توقع ہے جبکہ الباحہ ریجن میں ہلکی بارش ہونے کا امکان ہے۔

شیئر: