اسلام آباد... آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں پاکستانی فاسٹ بولر حسن علی بولنگ اور ہندوستانی بلے باز شیکھر دھون بیٹنگ کے شعبے میں سرفہرست رہے۔ حسن علی نے ٹورنامنٹ میں 13 وکٹیں لیں،آسٹریلیا کے ہیزلووڈ 9 وکٹیں لیکر دوسرے اور پاکستان کے جنید خان 8 وکٹیں لیکر تیسرے نمبر پررہے۔حسن علی کو گولڈن بال دی گئی۔ انہیں مین آف دی ٹورنامنٹ بھی قرار دیاگیا ۔بیٹنگ کے شعبے میں ہندکے شیکھر دھون 338 رنز بنا کر ٹاپ اسکورر رہے، انہیں گولڈن بیٹ دیاگیا۔روہت شرما 304 رنز بنا کر دوسرے، تمیم اقبال 293 رنز بنا کر تیسرے نمبر پر رہے، پاکستان کے فخر زمان ایک سنچری اور 2و نصف سنچریوں کی مدد سے 252 رنز بنا کر چھٹے نمبر پر رہے۔