شاہی احکامات جاری، 154 ججوں کی ترقی و تقرری
وزیرعدل کا کہنا ہے کہ شاہی احکامات پرعمل درآمد کردیا گیا(فوٹو، ایس پی اے)
خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے وزارت عدل کے 154 ججز کی ترقی و تعیناتی کے احکامات صادر کیے ہیں۔
سعودی خبر رساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق وزیر عدل اور عدالتی کمیٹی کے سربراہ ڈاکٹر ولید بن محمد الصمعانی کا کہنا تھا کہ عدالتوں میں ترقی اور تعیناتی کے شاہی احکامات خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود اور ولی عہد مملکت شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیزآل سعود کی جانب سے سے عدالتی معاملات میں خصوصی دلچسپی کی واضح دلیل ہیں۔
وزیر عدل کا مزید کہنا تھا کہ شاہی احکامات پرعمل درآمد کرتے ہوئے ترقی پانے اور نئے تقرر کیے جانے والے قاضیوں کو انکے منصب کے بارے میں مطلع کردیا گیا ہے۔