Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

موسم گرما میں نماز جمعہ اور خطبے کا دورانیہ 10 منٹ سے زیادہ نہ ہو: امارات اسلامی امور

یہ سلسلہ اکتوبر کے  آغاز تک نافذ العمل رہے گا۔ (فوٹو الامارات الیوم)
متحدہ عرب امارات میں جنرل اتھارٹی برائے اسلامی امور، اوقاف اور زکوۃ نے ملک بھر کی تمام مساجد کے آئمہ سے جمعے کا خطبہ مختصر  کرنے کی ہدایت کی ہے۔
الامارات الیوم کے مطابق امارات کی اسلامی امور نے کہا ہے کہ جمعے کی نماز اور خطبے کا دورانیہ 10 منٹ سے زیادہ نہ ہو اور اس پر عمل درآمد کل جمعہ 28 جون 2024 سے ہوگا اور یہ اکتوبر کے  آغاز تک نافذ العمل رہے گا۔
اسلامی امور کا کہنا ہے کہ ان دنوں متحدہ عرب امارات میں شدید گرمی کی وجہ سے کیا گیا ہے یہ اقدام جمعے کے دن مسجد آنے والوں کی مشکلات کو کم کرنے کی خاطر کیا گیا ہے۔
امارات کی اسلامی امور کا کہنا ہے کہ وہ مساجد کی دیکھ بھال اور تمام ضروریات کا خیال رکھتی ہے اس لیے اسلامی امور کی خواہش ہے کہ وہ مسجد میں نمازیوں کے لیے آرام دہ ماحول پیدا کرے تاکہ یہاں آنے والے نماز خشوع و خضوع کے ساتھ  ادا کرسکیں۔
 
امارات کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز یو اے ای“ گروپ جوائن کریں

شیئر: