Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حرمین میں خطبہ جمعہ اور نماز کا دورانیہ موسم گرما کے اختتام تک 15 منٹ ہوگا

پہلی اذان اور دوسری اذان کے درمیان وقت کا دورانیہ دس منٹ ہوگا ( فوٹو: ایکس اکاونٹ حرمین)
سعودی اعلی حکام نے مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں جمعہ کا خطبہ اور نماز کا دورانیہ 21 جون سے موسم گرما کے اختتام تک پندرہ منٹ تک کرنے کی ہدایت جاری کی ہے۔
ہدایت میں کہا گیا کہ’ پہلی اذان اور دوسری اذان کے درمیان وقت کا دورانیہ دس منٹ کرکے نماز کے لیے پہلی اذان کی وقت میں تاخیر کی جائے‘۔
ایس پی اے کے مطابق اس بات کا اعلان مسجد الحرام اور مسجد نبوی کے مذہبی امور کے سربراہ شیخ عبدالرحمن السدیس نے کیا ہے۔
شیخ السدیس نے شاہی حکمنامے کو سراہتے ہوئے کہا کہ’ یہ سعودی قیادت کی طرف سے حجاج کی اچھی صحت،آرام اور حفاظت کو یقینی بنانے کے عزم کی عکاسی کرتا ہے‘۔
انہوں نے کہا کہ’ یہ اقدام جعمے کی عبادت کی ادائیگی کو سہل اور آسان بنانے کےلیے قیادت کی توجہ کو بھی ظاہر کرتا ہے تاکہ مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں نماز جمعہ ادا کرنے  والے افراد مشکلات سے بچ سکیں‘۔
یاد رہے مکہ اور مدینہ میں ان دنوں شدید گرمی ہے۔ صبح گیارہ بجے سے سہ پہر چار بجے تک گرمی کی شدت بڑھ جاتی ہے۔

شیئر: