Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ممنوعہ مچھلیاں درآمد کرنے پر 5 لاکھ ریال جرمانہ

ضبط کی جانے والی ممنوعہ مچھلیوں کا وزن تقریبا 2 ٹن تھا(فوٹو، ایکس اکاونٹ)
فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی نے قصیم ریجن میں اشیائے خورونوش کی تجارت کرنے والے ادارے پرممنوعہ اقسام کی مچھلی مملکت درآمد کرنے پر 5 لاکھ ریال کا جرمانہ کیا ہے۔
اخبار 24 کے مطابق اتھارٹی کا کہنا تھا کہ کسٹم کی جانب سے بیرون مملکت سے آنے والی مچھلیوں کی ایک شپمنٹ کے بارے میں اتھارٹی کو اطلاع موصول ہوئی جس میں مختلف اقسام کی مچھلیاں تھیں۔
اتھارٹی کی ٹیموں نے درآمد کی جانے والی مچھلیوں کا جائزہ لیا جس کے ’بل آف لینڈنگ‘ میں مچھلیوں کی جو اقسام درج تھیں ان میں تمام معروف مچھلیوں کا ذکر کیا گیا تھا جو صرف کاغذی حد تک ہی تھا۔
تحقیقاتی ٹیم نے شپمنٹ کا جائزہ لیا تو معلوم ہوا کہ دیگر مچھلیوں کے ساتھ بڑی تعداد میں ایسی مچھلیاں بھی موجود ہیں جن کی مملکت میں درآمد ( نہری تلاپیا مچھلی) پرپابندی عائد ہے۔
ممنوعہ مچھلیاں شپمنٹ سے برآمد ہونے پر انہیں دیگر اقسام کی مچھلیوں سے جدا کیا گیا جوکافی زیادہ تعداد میں تھیں۔ ممنوعہ مچھلیوں کا مجموعی وزن 2 ٹن کے قریب تھا۔

نہری پانی کی تلاپیا مچھلی کی درآمد پرپابندی عائد ہے(فوٹو، ایکس اکاونٹ)

فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی کی ٹیموں نے فوری طورپر شپمنٹ کینسل کرکے درآمد کرنے والے تاجر پر قانون کے مطابق 5 لاکھ ریال کا جرمانہ عائد کردیا گیا۔

شیئر: