Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ادویات پر نرخوں کا اندراج اختیاری ہے: ایس ایف ڈی اے

قیمت کافی عرصے سے قیمت درج نہیں کی جارہی۔ (فوٹو عرب نیوز)
سعودی فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ ادویات پر قیمت کے اندراج کے حوالے قانون میں تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔ کمپنی کو اختیار ہے کہ وہ نرخ پرنٹ کرے یا نہ کرے۔
سبق نیوز کے مطابق سعودی فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی کے ایکس اکاونٹ پر ایک صارف کی جانب سے دریافت کیا گیا کہ ادویات پر ان کی قیمت درج ہوتی تھی کافی عرصے سے قیمت درج نہیں کی جارہی۔
صارف کی جانب سے مزید دریافت کیا گیا کہ سوشل میڈیا پر کہا جارہا ہے کہ اتھارٹی کی جانب سے نرخ پرنٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، کیا یہ درست ہے؟
سوال کا جواب دیتے ہوئے اتھارٹی کا کہنا تھا کہ ادویات کے ڈبوں پر نرخ پرنٹ کرنے کے حوالے سے کمپنیوں کو اختیار دیا گیا تھا کہ وہ چاہیں تو اسے پرنٹ کریں اور چاہیں تو نہ کریں تاہم اتنا ضرور ہے کہ ادویات پر بارکوڈ دیا جائے جس کے ذریعے ان کی قیمتوں کی تصدیق کی جاسکتی ہے۔
اتھارٹی کا مزید کہنا تھا کہ بارکوڈ کے ذریعے فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی کی ایپ ’طمنی‘ کے ذریعے نرخوں کی تصدیق کی جاسکتی ہے۔
واضح رہے گزشتہ برس کے آخر میں فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی کی جانب سے ادویات ساز کمپنیوں کی جانب سے مطالبہ کیا گیا تھا کہ ادویات کے ڈبوں پر نرخ پرنٹ نہ کرائے جائیں جس پر اتھارٹی نے انتہائی حد متعین کرتے ہوئے انہیں مشروط اجازت دی تھی۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: